0

حکومت کی بری کارکردگی ، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن جیت سکتی ہے سینئر تجزیہ کار نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کی بری کارکردگی کے باعث مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن جیت سکتی ہے، مائنس نوازشریف ہونے کے بعد ن لیگ کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان کے پاس ووٹ لینے کی کوئی کارکردگی نہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ الیکشن میں مائنس نوازشریف کے بعد ن لیگ جیت سکتی ہے، ن لیگ کو پھر جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، کیونکہ عمران خان کے پاس کونسی کارکردگی ہے کہ اس کو لوگ دوبارہ ووٹ دیں گے۔
عمران خان کے پاس اڑھائی سال ہیں، ابھی تک تو کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا جو اگلے ڈھائی سالوں میں دیں گے۔شریف خاندان اگر اپنی غلطیوں پر اعلانیہ معافی مانگ لے تو ان کو معافی مل سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں