0

پی ڈی ایم اگلے مرحلے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کر سکتی ہے؛حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم اگلے مرحلے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کر سکتی ہے ،صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے دیئے جا سکتے ہیں ،اپوزیشن ارکان اسمبلیوں سے مستعفی بھی ہو سکتے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کارکنوں اوررہنماﺅں کی گرفتاریاں اورمقدمات کاسلسلہ جاری ہے،ایف آئی اے کے ذریعے ہم پر مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں مقدمات کیلئے تیار ہیں ضمانتیں کرا رہے ہیں، سیاسی مقدمات بنا کر ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت کو فکر نہیں وزیراعظم نے خود حافظ آباد میں جلسہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں