ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ قطر کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے قطر کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا عندیہ تو دیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
