0

کورونا سے نمٹنے کے لئے پی آئی اے نے ملازمین کے لئے نئی سہولت متعارف کرادی

کراچی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی ایئرلائن (پی آئی اے)انتظامیہ نے ملازمین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی۔عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر پی آئی اے نے دفاتر میں حاضری کا لچکدار نظام متعارف کرا دیا ہے۔ چیف ہیومن ریسورس نے حکم نامہ جاری کردیا۔نئے نظام کے تحت پی آئی اے ملازمین صبح 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک دفتر آسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں