0

مریم نواز نے میاں نوازشریف کو وطن واپس آنے کے لئے کیا تجویز دی لیگی کارکن یہ خبر ضرور پڑیں

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کو وطن واپس آنے سے روک دیا ہے، میاں صاحب سے کہا کہ یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں، ان سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاؤں بھرا سایہ اٹھ گیا۔
دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہوگئی۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں