0

عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کا شریف برادران کی والدہ پر اظہار افسوس

ریاض(شاہ جہان شیرازی) عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے مرکزی صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ اور عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب الریاض ریجن کے صدر حبيب یونس کا سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر سید مزمل شاہ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور انکے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ بلا شبہ ماں کا سایہ سر سے ہٹنا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں