0

یا اللہ تیرا شکرپاکستان کی معاشی درجہ بندی بھارت ، بنگلادیش کے مقابلے میں بہتر پاکستانیوں کو نا قابل یقین خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان کی درجہ بندی بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں بہتر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ تجارتی سہولیات معاہدے میں پاکستان کی رینکنگ میں 79 درجے بہتری آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں پاکستان کی رینکنگ 34 درجے پر تھی جس میں اب مزید کئی درجے بہتری آئی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ تجارتی سہولیات معاہدے میں پاکستان کی رینکنگ پڑوسی ملک بھارت اور بنگلادیش سے بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں