0

بیگم شمیم اختر کی میت کب تک پاکستان آئے گی لیگی کارکنوں کے لئے اب تک کی سب سے بڑی خبر

لندن (یاس علی خان) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہوگیا ہے جس کے بعد ان کی میت کو پاکستان لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ بیگم شمیم اختر کے اہلخانہ کی بڑی تعداد لندن میں مقیم ہے اس لیے ان کی ایک نماز جنازہ وہیں ادا کی جائے گی جس کے بعد میت کو پاکستان روانہ کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں سختیاں ہیں جس کی وجہ سے نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شرکت کرسکیں گے۔ نماز جنازہ مسجد کے صحن یا کسی پارک میں ادا کی جاسکے گی۔ مسجد کے اندر نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں