0

”ایک حکومتی وزیر نے بتایا کہ ہماری حکومت ختم ہور ہی ہے؛ملک کے چوٹی کے سیاستدان کے انکشاف نے حکومتی ایواانوں کو ہلا کر رکھ دیا کپتان نے سر پکڑ لیا

سوات (ویب ڈیسک )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی نالائق ترین حکومت ہے، حکومت کے خلاف کراچی سے چترال تک عوام سراپا احتجاج ہیں۔سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دے دیا ہے، وزیراعظم نے آٹھ سو دن میں مدینہ کی ریاست کی طرف کونسا قدم اٹھایا، وزیراعظم نے روزگار فراہم کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا ایک وفاقی وزیر نے گزشتہ دنوں بتایا کہ ہماری حکومت ختم ہو رہی ہے، اس وزیر نے کہا کہ اس حکومت نے ہم سب کو بھی بدنام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں