0

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 سپاہی شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاع پر دریائے کیتو کے قریب اسپن وام کے علاقے میں کارروائی کی جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سپاہی صدام شہید ہوگیا۔
سپاہی صدام کا تعلق کرک سے تھے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لے رہی تھیں کہ دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے ۔شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن گزشتہ رات کیا گیا ۔ انٹیلیجنس اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اس علاقے میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں