0

والدہ کا انتقال، شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی درخواست، حکومت کیا کرے گی؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) والدہ کے انتقال کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو پیرول پر رہائی کی درخواست دے دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کو شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی درخواست موصول ہوگئی ہے جس پر پیر کے روز فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پیرول پر رہائی کا فیصلہ محکمہ داخلہ نے کرنا ہے۔ پیرول پر رہائی کے دنوں کا تعین جنازہ کے اوقات کار سے طے ہوگا، معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کریں گے، دکھ کی گھڑی میں باپ بیٹے کو ہر سہولت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں