0

نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ ” شمیم اختر “ انتقال کر گئیں

لاہور (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ محترمہ ” بیگم شمیم اختر “ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں،شریف فیملی ذرائع کا کہناہے کہ ان کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کیے جانے کا امکان ہے جبکہ تدفین جاتی امراء کے قبرستان میں کی جائے گی ۔بیگم شمیم اختر 15 فروری کو لندن گئی تھیں اور نوازشریف کے ساتھ ہی مقیم تھیں ، ان کی طبیعت ایک ماہ سے خراب تھی جس کیلئے انہیں مقامی کلینک بھی کئی بار لے جایا گیا لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے نواز شریف کی والد ہ کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں