0

وینٹی لیٹر پر کورونا مریضوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہو چکا ہے پاکستانیوں کے لئے ہوش اڑا دینے والی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ’’گزشتہ پندرہ روز میں پشاوراور ملتان میں 200 فیصد، کراچی میں148 فیصد ،لاہور میں 114 فیصد اور اسلام آباد میں 65 فیصد تک وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ملتان اور اسلام آباد میں کورونا وینٹی لیٹرز کے استعمال میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سیاسی رہنماؤں کے لیے پیغام ہے کہ کورونا خدشہ نہیں ، انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں