0

اینٹی کرپشن کا نواز شریف کے قریبی ساتھی کے ڈیرے پر چھاپہ، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں لیگی کارکنوں کے لئے تشویش ناک خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم این اے میاں جاوید لطیف کے ڈیرے پر چھاپہ مارا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے جاوید لطیف کے منشی عباس اور دیگر افراد کو گرفتار کر لیا ۔ اینٹی کرپشن نے یہ کارروائی اے ڈی سی آر کی ہدایت پر کی ۔ منشی عباس پٹواری، کانو گو سمیت سات افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف اپنے کارندوں کےذریعے زمینوں کی جعل سازی ملوث ہے۔اس کے متعلق رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کوئی کیس نہیں ہے اور نہ ہی کوئی وارنٹ موجود تھا، چھاپے کے دوران ایک شخص کی گرفتاری ڈالی ہے باقی چند اور افراد کو بھی حراست میں لیا ہے ۔ پہلے نیب اور دیگر ادارے میرے خلاف تھے اب اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے پیچھے پڑ گئے ہیں۔رکن اسمبلی جاوید لطیف کا مزید کہناتھا کہ چھاپے کے بعد بھی مجھے نہیں بتایا جا رہا ہے کہ معاملہ کیا ہے، ڈھائی برس سے انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں