0

ترکی سعودی عرب اختلافات ختم کر نے پر رضامند امت مسلمہ کوناقابل یقین خوشخبری سنا دی گئی

انقرہ (ویب ڈیسک) صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے اب تک ترکی اور سعودی عرب کے معاملات ٹھیک نہیں تھے تاہم اب ایک فون کال کے ذریعے سارے معاملات حل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ترکی کے صدر طیب ایردوگان نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سے فون پر بات کی اور آپسی تنازعات ختم کرتے ہوئے التوا کا شکار معاہدے ازسرنو تشکیل دینے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔یہ فون کال جی 20کی سمٹ کے دوران کی گئی جس کی میزبانی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب سے کی جا رہی ہے۔دونوں مملکت کے سربراہان نے جی 20سمٹ کے موضوع پر اظہار خال کرنے کے بعد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور آپسی تعلق کی بہتری کے موضوع پر گفتگو کی۔طیب ایردوگان اور شاہ سلمان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ڈائیلاگ کے سلسلے کو روکنا نہیں چاہیے اور بات چیت کے ذریعے سبھی مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں