0

کورونا وائرس سینی ٹائزر پینے سےمتعدد افراد چل بسے افسوس ناک واقعہ کب اور کہاں پیش آیا

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں سینی ٹائزر پینے سے متعدد افراد ہالک ہو گئے ہیں .یہ واقعہ یہ واقعہ روس کے علاقے یاکوتیہ میں پیش آیا ہے جہاں رات گئے جاری ایک پارٹی میں مشروب کم پڑ جانے کی بنا پر تماشا کرنے والے 9افراد نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے لایا گیا سینی ٹائزر مشروب کی جگہ پی لیا جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی۔
ان 9افراد میں سے سات افرد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ باقی کے دو افراد اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل اور زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں