0

حکومت نے سکول بند کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا والدین کے لئے انتہائی تشویش ناک خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں۔شفقت محمود نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو وفاقی حکومت اور تمام اکائیوں کا اجلاس ہو گا جس میں کورونا کے حوالے سے اگلے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر پر پڑھائی شروع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں، جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں