0

جی 20 ممالک کو کورونا ویکسین کی مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہوگا: شاہ سلمان بن عبدالعزیز

ریاض (شاہ جہان شیرازی)خادم الحرمین الشریفین اورسعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ ‘جی 20’ کے ممبران پر زور دیا ہے کہ انہیں مل کرکورونا کی کم لاگت ویکسین تک سب کی رسائی یقینی بنانے پرکام کرنا ہوگا، کورونا نے بڑا دھچکا پہنچایا اور پوری دنیاکو معاشی اور سماجی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا،ہمیں اس موقع پر ترقی پذیر ملکوں کی مددبھی کرنا ہوگی اور پائیدار معیشت کیلئے حالات سازگار بنانا ہوں گے۔ریاض میں میں 15ویں دو روزہ جی 20 ورچوئل سربراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے اپنے صدارتی خطاب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہاکہ اگرچہ ہم پرامید ہیں کہ کورونا کی ویکسین جلد تیارکرلی جائے گی تاہم کورونا کے مقابلے کے لیے ہمیں یقینی بنانا ہوگاکہ یہ ویکسین سستی ہو اور تمام افراد تک اس کی رسائی ہوسکے،ہمیں معیشت کی بحالی اور سرحدیں کھولنے کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ تجارتی سرگرمیاں بڑھیں،یہ غیر معمولی سال تھا،کورونا نے بڑا دھچکا پہنچایا اور پوری دنیاکو معاشی اور سماجی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں