0

شوبز دنیا کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے معروف اسلامی اسکالر سے شادی کر لی

ممبئی (ویب ڈیسک) شوبز دنیا کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے معروف اسلامی اسکالر سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دینی زندگی اختیار کرنے والی بھارت کی مشہور اداکارہ ثناء خان نے اب خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور تصاویر کے مطابق سابقہ اداکارہ نے گجرات شہر میں عالم دین مولانا انس سے شادی کر لی۔تاہم ثناء خان کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں