0

یورپ جانے کے خوائشمند پاکستانی اپنے اپنے پاسپورٹ کر لیں تیار کیوں کہ بڑے یورپی ملک نے پاکستان کے ساتھ بڑامعاہدہ کر لیا

کراچی(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کوریا ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے ہنر مند افراد کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے 18 ماہ کے دوران 97 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک ملازمت پر بھیجا،ان افراد کو فنی تربیت دی گئی تھی۔جاپان کے ساتھ ملازمت کوٹے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان میں ملازمتوں کے مستقبل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ہم نے جرمنی کے ساتھ ہنر مند افرادی قوت کیلئے 30 لاکھ یورو کا معاہدہ کیا ہے ،حکومت پاکستان کورونا وائرس میں اپنے شہریوں کو بہتر طریقے سے وطن واپس لائی، کم ترین تنخواہ پر بے روز گار ہونے والوں کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں