0

عاشق رسول کا جنازہ ہو گیا ایمان تازہ؛علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے میں کتنے لاکھ لوگ شریک ہوئے؟ ناقابل یقین خبر

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ میں ملک بھر سے لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ لوگوں کے رش کی وجہ سے ان کا جسد خاکی سکیم موڑ سے آزادی چوک تک پہنچنے میں 6 گھنٹے کے قریب وقت لگ گیا۔

تحریک لبیک کے سربراہ کی نماز جنازہ کے موقع پر مینار پاکستان کا گریٹر اقبال پارک چاروں طرف سے بھرا ہوا تھا، اس کے علاوہ سڑکوں ، ملحقہ بازاروں اور گلی محلوں میں بھی لوگ موجود تھے۔ ان کی نماز جنازہ کو نہ صرف لاہور بلکہ پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا اجتماع قرار دیا جارہا ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں جماعت اسلامی کے سربراہ مولانا مودودی ، عامر بن عبدالرحمان چیمہ شہید، اور ممتاز قادری کے جنازوں پر بڑے اجتماعات ہوئے تھے جس کے بعد علامہ خادم رضوی کا جنازہ بھی ملکی تاریخ کا ایک بڑا اجتماع تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں