0

نوجوان مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں ؛ خالد اکرم رانا

ریاض ( شاہ جہان شیرازی) پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا نے کہا ہے کہ نوجوان مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں جھنوں نے ہمیشہ پارٹی کو مضبوط بنایا ہے اور پارٹی موقف کو بھرپور انداز کے ساتھ لوگوں تک پہنچایا ہے ان خیالات کا انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے سوشل میڈیا کے دور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کی جانب سے پارٹی موقف کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے احسن انداز کے ساتھ پہنچایا جا رہا ہے اور حقائق کو سامنے لایا جا رہا ہے ہماری یوتھ ونگ کے نوجوان پوری دنیا کے علاوہ سعودی عرب میں میاں نوازشریف کا بیانیہ عام کرنے میں اپنا کردار نبھا رہے ہیں مسلم لیگی نوجوان باشعور اور وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے انہیں معلوم ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالا ہے، عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے، آج مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جا رہی ہے اور گلگت بلتستان میں جیت کے نکارے بجائے جا رہے ہیں مگر دنیا جانتی ہے کہ الیکشن 2018 سے دھاندلی کا ایسا سلسلہ شروع ہے جس سے لاڈلے کو اقتدار دیا جا رہا ہے مگر عوام حقیقت جانتے ہیں کہ یہ گلگت بلتستان کے الیکشن بھی دھاندلی زدہ تھے مگر یہ سلسلہ زیادہ دیر تک چلنے والہ نہیں ہے ایک دن ایسا آئے گا جب صیحح معنوں میں جمہوریت ملک کا مقدر ہوگی اور جمہور ملک پر حکومت کرے گی اور وہی دن پاکستان کی ترقی کا آغاز کا دن ہوگا ہمیں یہی پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے جس میں ہم۔کامیاب ہو رہے ہیں تقریب سے سوشل میڈیا اور یوتھ ونگ کے ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم پاکستان کی عوام کے سامنے پارٹی موقف کو سامنے لیکر آہیں ہم ان تمام سازشوں کو بے نقاب کریں جن سے نوازشریف، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، محمد زبیر،، مفتاح اسماعیل اور دیگر قائدین کے علاوہ مریم نوازشریف کے خلاف منفی پروپگنڈے کو بے نقاب کیا جاے، ہم نے ہمیشہ اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر پارٹی موقف کو آگے بڑھایا ہے مگر ہمارے مخالفین نے سوشل میڈیا پر بدتمیزی کا ایسا ماحول بنایا ہے جس سے ان کے چہروں سے نقاب خود ہی ہٹ رہے ہیں، اور یہ خود ہی عوامی حلقوں میں بدنام ہو رہے ہیں، اسکے علاوہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور بے بسی پر تنقید کیا کی جاے کہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار ہیں مگر پی ٹی آئی واحد ایسی جماعت ہے جو سوشل میڈیا پر سب اچھا کی گردان کرتی نظر آتی یے یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی حکومت کہلاتی ہے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے ملک مسائل سے دوچار ہوچکا ہے اور معاشی بدحالی کا شکار ہوچکا ہے تقریب میں سوشل میڈیا ٹیم اور یوتھ ونگ کے ممبران کو اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے جبکہ مقررین میں جی ایم اعوان، خادم رانا، سردار شعیب، چوہدری خادم بجاڑ، رانا شبیر، مرزا منیر بیگ، احسن مسعود اور سوشل میڈیا ہیڈ سائرہ شمس شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں