0

جی ٹونٹی کانفرنس کے آغاز پر سعودی عرب میں ائیر شو کا اہتمام ؛سعودی شاہی فضائیہ کے شاہینوں نے مثالی فضائی کرتب دکھائے

ریاض(شاہ جہان شیرازی)جی ٹونٹی کانفرنس کے آغاز پر سعودی عرب میں ائیر شو کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مسافر برادر طیاروں کے علاوہ جنگی طیاروں نے شرکت کی ریاض کے آسمان پر سعودی شاہی فضائیہ کے شاہینوں نے مثالی فضائی کرتب دکھائے۔ رائل ائیر فورس کے جہازوں کو بھی سبز رنگ سے سجایا گیا تھا۔ائیر شو میں رائل ائیر فورس کے 7 طیاروں نے جبکہ السعودیہ  کے تین جہاز جن میں ایئر بس 320 ، بوئنگ 777 اور بوئنگ 787 نے حصہ لیا۔جی 20 کے سال رواں کے میزبان اور سربراہ کی حیثیت سے ائیر شو میں شاہی فضائیہ نے سبز اور سفید رنگ فضا میں بکھیر کر سعودی عرب کے ے کی عکاسی کی جبکہ السعودیہ  کے بوئنگ اور شو میں شریک دیگر طیاروں کو بھی خصوصی طور پر جی ٹوئنٹی کے لوگو اور سبز رنگ سے خصوصی طور پرمزین کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں