0

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم، کتنی ریکوری ہوئی ؟ محمد بن سلمان نے حیران کن تفصیلات بتا دیں

ریاض(شاہ جہان شیرازی) شہزادہ محمد بن سلمان ولی عہد سعودی عرب نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اپنی جدید تاریخ میں غیر معمولی کارنامے انجام دیے ہیں۔ چار برس سے کم عرصے میں فقید المثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ ’ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بننے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا‘۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ولی عہد نے مجلس شوری سے خادم حرمین شریفین کے جامع خطاب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب دنیا کی اہم اقصادی طاقت ہے۔ سعودی عرب اپنی معیشت کا حجم دگنا کرنے اور اقتصادی وسائل مں تنوع پیدا کرنے میں سنجیدگی سے کوشاں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اقتصادی سکیموں کا محور تیل کے ماسوا معاشی نظام کا قیام ہے‘۔ ولی عہد کا کہنا تھا کہ ’2016 میں تیل کے ماسوا قومی پیداوار 1.8 ٹریلین ریال تھی۔ اس میں تیزی سے اضافے کی سکیمیں نافذ کی گئیں۔ تین برسوں کے دوران خوشگوار نتیجہ برآمد ہوا ہے، کورونا وبا کے باوجود جی ٹوئنٹی میں شامل ملکوں کے حوالے سے سعودی عرب دس کامیاب ترین ملکوں میں سے ایک ہے‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں