0

پی ڈی ایم کے تمام جلسے شیڈول کے مطابق اور مقررہ جگہوں پر ہونگے دبنگ اعلان نے حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی کر دی

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور حکومتی وزراء دن رات گلگت میں جلسے کرتے رہے اس وقت کورونا نہیں پھیلا، تو پھر پی ڈی ایم کے جلسوں سے کورونا کیسے پھیل سکتا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان پر اس وقت عمران خان کی شکل میں سب سے بڑا کورونا وائرس مسلط ہے، پاکستانیوں کو ’کووڈ نائنٹین سے زیادہ ’عمران کورونا“سے خطرہ ہے، اگر یہ رہے تو ہم سب انکی وجہ سے مر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ”عمران کورونا“ڈھائی سال میں گندم،چینی اور سبزیاں سب خود نوش چاٹ گیا ہے، فردوس میڈم کو بے گھر اور لاوارث بچے کے سامنے سیاسی گفتگو کرتے شرم آنی چاہیے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فردوس عاشق صاحبہ پی ڈی ایم کی تحریک اب رکے گی نہیں جتنا چاہیے آپ زور لگالیں، پی ڈی ایم کے تمام جلسے شیڈول کے مطابق اور مقررہ جگہوں پر ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں