0

پشاور کا تاریخی جلسہ دیکھ کر حکومت کے ہوش اڑیں گے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

پشاور (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جعلی حکمران جو مرضی کرلیں پشاور میں جلسہ ضرور ہوگا، ووٹ چوری کرنے والوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا جسے دیکھ کر حکومت کے ہوش اڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل یہاں پشاور میں ایک بہت عظیم الشان اور تاریخی عوامی جلسہ ہونے جا رہا ہے، ناجائز حکمرانوں کی طرف سے بہت کوشش کی گئی کہ یہ جلسہ نہ ہو، کوئی اور وجہ نہ ملی تو پھر کہا کہ کورونا کاخطرہ ہے، ہمارے نزدیک یہ ناجائز حکومت سب سے بڑا کورونا ہے، اس سے جان چھوٹ جائے تو قوم شفایاب ہوجائے گی۔فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے، نظام میں تبدیلی لانا ہوگی تاکہ مرضی کے نتائج نہ بنائے جاسکیں، پی ڈی ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوچکا، پوری یکسوئی کے ساتھ تمام جماعتیں آگے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے مستقبل میں جلسوں کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو لاڑکانہ اور30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں