0

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، جان کر پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں گی

لاہور(ویب ڈیسک)ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات (پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس) نے مزید کہا کہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 88 پیسے اضافہ ہوا۔ سیالکوٹ میں آلو کی فی کلو قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی۔ جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، گجرانوالہ اور بہالپور میں آلو 100 روپے فی کلو فروخت ہوا۔

ادارہ برائے شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت 5 روپے 6 پیسے بڑھی۔ جبکہ انڈے کی فی درجن قیمت میں 5 روپے 87 پیسے اضافہ ہوا۔ ملک میں انڈے کی اوسط فی درجن قیمت 175 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں