0

شہری ہوشیار باش؛ماسک نہ پہننےوالوں کی گرفتاریاں شروع۔۔آج اسلام آباد میں کتنے افراد کو گرفتار کیاگیا؟ عوام کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد( شمیم انوار خان ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوامی مقامات پر فیس ماسک نہ پہننے پر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ان افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے .اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 7 افراد کو جمعہ کے روز کرونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔گرفتار افراد سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ افراد گھروں سے باہر عوامی مقامات پر بغیر ماسک کے موجود تھے۔ کرونا ایس او پیز سے متعلق سخت ہدایات ہیں، جس میں کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں فیس ماسک نہ پہننے والوں پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں