0

ترک صدر اور سعودی بادشاہ کا فون پر رابطہ دونو‌ں کر درمیان کیا بات چیت ہوئی تفصیلات جانئے

استنبول (ویب ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے فون پر گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترکی کے صدارتی دفتر نے ایک تحریری بیان میں بتایا کہ صدر اردوغان اور شاہ سلمان نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے اور مسائل کے حل کے لئے بات چیت کے چینلز کو کھلا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماں نے جی 20 رہنماوں کے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا، جو رواں سال سعودی عرب کی زیر صدارت 21 اور 22 نومبر کو منعقد ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں