0

بنگہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کی زندگی خطرے میں شائقین کر کٹ کے لئے انتہائی تشویش ناک خبر

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد باڈی گارڈ رکھ لیا ، شکیب الحسن کو ہندوستان میں ہندوؤں کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد دھمکیاں مل رہی تھیں ۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق کپتان کو مسلح محافظ فراہم کردیا گیا ہے۔ 33 سالہ کرکٹر نے 12 نومبر کو کولکتہ میں ہندوؤں کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کیخلاف مہم کا آغاز ہوا تھا ، پولیس نے سوشل میڈیا پر سابق کپتان کو ’مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں‘ دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں