0

تحریک لبیک پاکستان کا نیا امیر کون ہوگا بڑی خبر جانئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) علامہ سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی انتقال فر ما گئے ، آج لاہور میں لاکھوں افراد کی موجودگی میں ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی تحریک لبیک پاکستان کے نیے امیر کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا نیا امیر مقرر کیا گیا ہے۔علامہ سعد رضوی ، خادم حسین رضوی کے صاحبزداے ہیں۔تحریک لبیک کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراؤنڈ کے اجتماع میں کیا گیا۔علامہ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ مرحوم کا مشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خادم حسین رضوی کی نصیحت پر عمل کریں گے۔حافظ سعد رضوی اس سے قبل ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں