0

کرونا تعلیم دشمن نکلا مزید 37 سکول بند کر دیے گئے والدین کے لئے تشویش ناک خبر

پشاور(ویب ڈیسک) کورونا کی دوسری لہر کے باعث خیبر پختونخوا میں 38 کے قریب سرکاری سکول بند کر دیئے گئے، تعلیمی اداروں کو طلباء اور اساتذہ میں کورونا مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد بند کیا گیا۔ ضلع مہمند کے دو سکولوں کے 5 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دونوں سکولوں کو بند کر دیا گیا۔ ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے بیت المال سکول میں 2 طلبہ اور ایک استاد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سکول کو بند کر دیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث لکی مروت، کوہاٹ، لوئر چترال، اپر اورکزئی، مردان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، کرک، ہری پور، بنوں اور ڈی آئی خان میں سکول بند کیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں