0

علامہ خادم حسین رضوی کی تدفین کہاں کی جائے گی تحریک لبیک کے کارکنوں کے لئے سب سے بڑی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو آج سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی ایمبولینس کے ذریعے مینار پاکستان لے جایا جا رہا ہے ، جبکہ ان کی تدفین کے تمام انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کے عزیزو اقارب اور خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تدفین ان کی رہائشگاہ مدرسہ ابوذر غفاری میں ہی کی جائے گی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے لیے ان کے جسد خاکی کو پہلے مینار پاکستان جبکہ نماز جنازہ کے بعد دوبارہ ان کی میت کو ان کی رہائشگاہ پر لایا جائے گا جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سمیت لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں