0

عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز؛اپوزیشن کو کھری کھری سنادی ایسا بیان جاری کر دیا کہ اپوزیشن کو اس کی توقع نہ تھی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنما وہی ہیں جو سخت لاک ڈاؤن چاہتے تھے اور پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے۔
وزیر اعظم نے تحریر کیا کہ یہ لوگ کورونا سے متعلق عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں اور ایسے وقت میں جلسے کر رہے ہیں جب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں