0

آخرکار حکومت نے گھٹنے ٹیک ہی دیے اپوزیشن کو مذاکرات کی بڑی پیشکش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ بالآخر اپوزیشن حکومت سے ہی مذاکرات کی طرف آئے گی، وزیراعظم عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ جلسوں سے وزیر اعظم عمران خان نہیں جا رہے مگر جلسوں سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ضرور ہے۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوم کو بند گلی کی طرف لے جا رہی ہے، ن لیگ کا بیانیہ عمران خان کی خدمت ہے، اپوزیشن جلسوں سے حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں آخر کار مذاکرات کا راستہ ہی اختیار کریں گی، سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں