0

وزیر اعظم کا دورہ افغانستان کے دوران کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی ایک روزہ دورہ پر کتنا خرچہ ہوا عوام کے لئے ناقابل یقین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کابل میں بھی کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کابل کا ایک روزہ دورے پر صرف 11 ہزار ڈالر کے اخراجات آئے۔ عمران خان کے مقابلے میں جب نواز شریف نے 2015 میں بطور وزیر اعظم کابل کا دورہ کیا تو ان کے اس دورے پر 58 ہزار ڈالر کے اخراجات اٹھے تھے۔ 2012 میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دورے پر 51 ہزار ڈالر کا خرچہ ہوا تھا۔ علاوہ ازیں 2009 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے افغانستان کا دورہ 44 ہزار ڈالر میں مکمل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں