0

وہی ہوا جس کا ڈر تھا مسلم لیگ ن کے مزید 8 اراکین اسمبلی باغی؛بزدارسے ملاقات متوقع باغی اراکین کو کیسے روکا جائے لیگی ارکین نے سر جوڑ لئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مزید 8 ایم پی ایز نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے۔جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔نئے ناراض لیگی ارکان کا تعلق سینٹرل پنجاب کے 3 اضلاع سے ہے۔ناراض ایم پی ایز نواز شریف کے حالیہ بیان کے مخالف ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل لیگی ایم پی ایز اسلام آباد میں وزیراعظم سے بھی ملاقات کر چکے ہیں،وہ ملاقات بھی طاہر بشیر چیمہ نے ہی کروائی تھی۔
12 ایم پیز ایز میں سے پانچ ایسے ایم پی ایز جو اکثر کھلم کھلا بولتے ہوئے نظر بھی آتے ہیں،اور نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کرتے ہیں۔اور مزید 8 ایم پی ایز سے طارق بشیر کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور جلد ہی ان کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہو گی۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد گروپ کی تعداد 20ہو جائے گی۔ نئے ناراض لیگی ارکان کا تعلق سینٹرل پنجاب کے تین اضلاع سے ہے۔ناراض ایم پی ایز نواز شریف کے بیانیے کے سخت مخالف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں