0

سعودی حکومت نے اپنے شہریوں پر ریالوں کی بارش کر دی

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عرب نے شہریوں کی کم سے کم اجرت 3ہزار ریال ماہانہ سے بڑھا کر 4ہزار ریال کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے حوالے سے کہاہے کہ سعودی شہریوں کی کم سے کم اجرت میں 33 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 5ماہ بعد ہوگا تاہم کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔اگر کوئی سعودی ملازم یا ورکر 3ہزار اور 4ہزار ریال کے درمیان ماہانہ تن خواہ وصول کرے گا تو اس کو کمپنی کا نصف ملازم شمار کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں