0

آرمی چیف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں مصری سفیر طارق محمد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، پاکستان اور مصر کے درمیان دفاع، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تعاون بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید بڑھنا چاہیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مصر کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں