0

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نئی مشکل میں پھنس گئے؛بڑا قدم اٹھا لیا گیا لیگی کارکنوں کے لئے پریشان کن خبر

لاہور (ویب ڈیسک )نیپر ا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر غیر قانونی میٹر لگوانے کے الزام کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نیپر ا کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف شکایت موصول ہوئی ، نیپرا کا کہناہے کہ ان پر غیر قانونی میٹر لگوانے کا الزام عائد کیا گیاہے ، شکایت میں کہا گیا کہ شاہدخاقان نے 2015 میں رہائشگاہ پر 4 غیرقانونی میٹرلگوائے، شاہدخاقان نے نیپرارولزکی خلاف ورزی اوربجلی چوری کی، شاہدخاقان سے چوری کی گئی بجلی کی رقم برآمدکی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں