0

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کا وقت اور دن تبدیل وجہ کیا بنی

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کا وقت اور دن تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انتقال کرنے والے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج جمعۃ المبارک کے بعد ادا کی جانی تھی مگر اب ہفتے کے دن ادا کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ 21 نومبر بروز ہفتہ دن 11 بجے مینار پاکستان لاہور میں ادا کی جائے گی،آج دن بھر مرحوم کی میت ان کی رہائش گاہ پر ہی موجود رہے گی ، جہاں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔کارکنوں کو مولانا خادم حسین رضوی کی میت کی زیارت کروائی جا رہی ہے۔ زیارت کرنے والے کارکنان قطار کی صورت میں خادم حسین رضوی کی رہائشگاہ کے باہر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں