0

عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے:شبلی فراز کھل کر میدان میں آ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فرازنےکہا ہے کہ عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا وباء ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں،عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو،عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں