0

کرونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک پاکستانیوں کو خبردار کر دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی احتیاط عوام پر چھوڑنا مناسب نہیں ہو گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یہ وباء پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، ہمیں اپنے رویے اور میل جول میں لازمی احتیاط برتنا ہوگی۔ڈاکٹر فیصل سلطان کامزید کہنا ہے کہ ایک وقت میں ہزاروں شادیاں ہو رہی ہیں، خوشی میں لوگ گلے مل رہے ہوتے ہیں، تاہم شادی بیاہ کی تقریبات کو ہم نے آؤٹ ڈور کر دیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے جلسے منسوخ کر دیئے ہیں، اسکولوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں