0

بیانیے نے تو ہمیں اپنا چہرے دیکھنے کے قابل نہیں چھوڑا؛لیگی رہنماء سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے متعلق پھٹ پڑے مسلم لیگ ن کے آدھے سے زیادہ سینئر لوگ ناراض

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے آدھے سے زیادہ سینئر لوگ ناراض ہیں ،اگر ان کو تھوڑی سے آزادی ملی اڑ جائیں گے۔
جی این این کے پروگرام ” خبر ہے ” میں سینئر صحافی و تجزیہ کارعارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے میرے ساتھ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی موجود تھے،انہوں نے ایسے الفاظ کہے جو میں اپنے منہ سے نہیں دھڑا سکتا،انہوں نے کہا کہ اس بیانیے نے تو ہمیں اپنا چہرے دیکھنے کے قابل نہیں چھوڑا۔

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے پاکستان مسلم لیگ کے آدھے سے زیادہ لوگ ناراض ہیں ، اگر ان کو تھوڑی سے آزادی ملی تو وہ اڑ جائیں گے، وہ تو بد قسمتی ہے کہ حکومت ڈیلیور ہی نہیں کر پارہی۔یہ وہ سینئر لوگ ہیں جو تیس تیس چالیس چالیس سال سےمسلم لیگ ن کے حمایتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں