0

دوست دوست نہ رہا وزیر اعظم عمران خان کے لئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی پاکستان ، سعودی عرب اور یواے ای میں تعلقات مزید کشیدہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار راؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ پاکستان ، سعودی عرب اور یواے ای میں تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے، یواے ای نے پاکستانیوں کیلئے ورک پرمٹ اور سیاحتی ویزہ دینابھی روک دیا ، یہ سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ نہیں بلکہ تعلقات میں خرابی وزیراعظم عمران خان کے ترکی، قطر اور ایران کے ساتھ قریبی تعلقات پر ہوئی ہے، مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔
انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے بارے اپنے تبصرے میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کافی خراب ہیں، پہلے بھی جب سعودی عرب نے پاکستان سے 2ارب ڈالر واپس مانگے تھے، اس سے پہلے ایک ارب ڈالر مانگا تھا، اسی طرح سعودی شہزادے نے عمران خان کو جو طیارہ دیا تھاوہ بھی نیویارک سے واپس لے لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں