0

کورونا وائرس ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 16لوگ قتل جانئے افسوس ناک واقعہ کی تفصیلات

یوگنڈا (ویب ڈیسک) یوگنڈا کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں ملک کے مشہور پاپ سنگر بوبی وائن کے ریلی نکالنے پر مقامی پولیس نے کارروائی کی اور ان ریلیوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولیس نے واٹر کینن،آنسو گیس اور بندوقوں کا آزادانہ استعمال کیا۔جبکہ پولیس نے عوام پر سیدھے فائر کرتے ہوئے اے کے 47بندوق کا استعمال بھی کیااور یوں سیدھی گولیاں برسانے کی وجہ سے 16افراد موقعہ پر جاں بحق ہو گئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔مظاہرین پر پولیس کی طرف سے یہ الزام عائد کیا جا رہاہے کہ انہو ںنے کورونا لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کے علاوہ توڑ پھوڑ،گاڑیوں کو نقصان پہنچاما،عوامی مال لوٹنااور پولیس پر پتھراﺅ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں