0

جمعہ کے دن ک آغازمیں ہی پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی 36 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 36 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 893، سندھ میں ایک لاکھ 59 ہزار 752، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 259، بلوچستان میں 16 ہزار 642، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494، اسلام آباد میں 25 ہزار 719 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 806 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں