0

علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کہاں اور کس وقت ادا کی جائے گی ؟

لاہور (ویب ڈیسک )تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی۔فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ انتقال کرگئے ہیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی زاہد گشکور ی نے علامہ خادم حسین رضوی کے فیملی ذرائع سے تصدیق کرکے بتا یا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج تین بجے مینار پاکستان گراﺅنڈ میں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں