0

مولانا خادم حسین رضوی صاحب کے دورباہ زندہ ہونے کی خبر یں۔ حقیقت کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(نیوز ڈیسک)تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین کے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردشد کرتی رہیں تاہم باخبر ذرائع کے مطابق ہسپتال سے گھر آنے کے بعد مولانا کی سانسیں بحال ہونے کااندیشہ ہواجس کے بعد انہیں دوبارہ ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے دوبارہ ان کے مردہ ہونے کے تصدیق کی ۔۔ واضح رہے کہ سینئر اینکر جمیل فاروقی نے علامہ کے ایک قریبی شاگرد کے حوالے سے خبردی کہ خادم رضوی کی سانسیں بحال ہو گئی ہیںاور انھیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔تاہم اب شیخ زید ہسپتال کی جانب سے جاری کیا گیا ڈیتھ سرٹیفکیٹ سامنے آگیا ہےجس کے بعد ان کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے اور جمعرات کی رات ہارٹ اٹیک سے ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں