0

قول و فعل میں کھلا تضاد، تحریک انصاف نے اپنے ہی فیصلے کی خلاف ورزی کر ڈالی

گلگت (ویب ڈیسک) قول و فعل میں کھلا تضاد، تحریک انصاف نے اپنے ہی فیصلے کی خلاف ورزی کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے اپوزیشن کے جلسے روکنے کیلئے کوشاں ہے، لیکن حکمراں جماعت نے اب خود دوبارہ جلسہ کر ڈالا ہے۔ جمعرات کے روز گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں تحریک انصاف کی جانب سے شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔جلسے میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سیف اللہ خان نیازی نے شرکت کی۔ یہ جلسہ ایک آزاد امیدوار کے اعزاز میں منعقد کیا گیا جس نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ اب حکومت خود کوئی جلسے نہیں کرے گی، لیکن چند روز بعد ہی تحریک انصاف نے گلگلت میں جلسہ کر ڈالا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں